ایپکا نے 25 جون کو اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان کردیا

ایڈہاک الائونس ضم کرکے اسکیل ریوائز، تنخواہوں میں 50% اضافہ، یکساں نیشنل پے اسکیل تشکیل دیے جانے تک احتجاج جار ی رہےگا

ایڈہاک الائونس ضم کرکے اسکیل ریوائز، تنخواہوں میں 50% اضافہ، یکساں نیشنل پے اسکیل تشکیل دیے جانے تک احتجاج جار ی رہے گا فوٹو: ریاض احمد/ ایکسپریس

SUKKUR:
ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کی تنظیموں نے متفقہ طور پریک نکاتی ایجنڈا( ایڈہاک ازم کا خاتمہ ) پراحتجاج کے لیے 25 جون کو اسلام آباد کے گھیراؤ اور21 جون کو ملک بھر میں جلسوں اور ریلیوں کے ا نعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا ہے کہ اپیکا نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت جب تک اپنے کیے ہوئے وعدے کے مطابق جس میں 85% ایڈہاک الاوئنس ضم کرکے اسکیل ریوائز، تنخواہوں میں 50% اضافہ، ہائوس رینٹ موجودہ اسکیلوں پردینے، گریڈ ایک تا 20تک ٹائم اسکیل پروموشن ،2007 میں اپ گریڈیشن سے محروم رہ جانے والے ٹیکنیکل ونان ٹیکنیکل ملازمین کی اپ گریڈیشن،تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوج، عدلیہ اور پولیس ودیگروفاقی محکمہ جات کی طرح یکساں نیشنل پے اسکیل تشکیل دیے جانے تک ایپکاکا احتجاج جار ی رہے گا۔اسی فیصلے کی روشنی میں ملک بھرکے تمام دفاتر 19،21جون کو بند رہیں گے اوراحتجاجی ریلیاں نکا لی جائیں گی۔ 25 جون اسلام آباد چوک میں دھرنادیا جائے گا۔




لاہور میں 19 جون کو 10:00بجے صبح پنجاب اسمبلی چوک میں محمد یونس بھٹی صدر ایپکالاہور ڈویژن کی زیرقیادت مظاہرہ ہوگا۔ مظاہرین سے حاجی ارشاد چوہدری ودیگر رہنماخطاب کریں گے۔ ادھرپشاور سے ایپکا اور آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے صوبائی صدر اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ دھوکا کرنا چاہتی ہے ہم ایسا ہرگزنہیں ہونے دینگے ' ایک طرف ہماری تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب ہماری بنیادی تنخواہ کے توازن کوبگاڑا جارہا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہر دفعہ تنخواہ میں 20 فیصد اور50 فیصد اور30 فیصد اضافہ کیا مگر موجودہ حکومت نے ملازمین کے ساتھ مذاق کیا ہے،دوسری جانب حافظ آباد میں ضلع بھر کے کلرکوں نے تنخواہوں میں کم اضافہ کے خلاف دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کی تالا بندی کی اور اپنے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔
Load Next Story