نيلسن منڈيلا روبصحت ہونے كے بعد اسپتال سے گھر منتقل
نیلسن منڈیلا کے اسپتال سے گھر منتقل ہوتے وقت سیکڑوں افراد اسپتال کے باہر جمع تھے۔
نیلسن منڈیلا کے اسپتال سے گھر منتقل ہوتے وقت سیکڑوں افراد اسپتال کے باہر جمع تھے۔ فوٹو: فائل
جنوبی افريقا كے سابق صدر نيلسن منڈيلا روبصحت ہونے كے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا كے مطابق نیلسن منڈیلا کے اسپتال سے گھر منتقل ہوتے وقت جنوبی افريقا كے سيكڑوں افراد اسپتال كے باہر جمع تھے جنہوں نے كارڈز اور پھولوں كے ذريعے قومی رہنما كے لئے نيک خواہشات كا اظہار كيا۔
دوسری جانب نیلسن منڈیلا کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 جولائی کو نیلسن منڈیلا کا 95واں یوم پیدائش روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس دن مختلف فلاحی تنظیمیں اور کاروباری افراد غریبوں میں کھانا اور طالب علموں میں کتابیں تقسیم کرنے کے ساتھ اسکولوں کی تزئین وآرائش کا کام بھی کروائیں گے اور 67 کلومیٹر کی میراتھون ریس بھی منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نيلسن منڈيلا كو 12 روز قبل پھيپھڑوں میں انفيكشن كے باعث اسپتال منتقل كيا گيا تھا۔