صوبائی الیکشن کمشنرزسے عام انتخابات کی جامع رپورٹ طلب

الیکشن کمیشن نے شکایات کی رپورٹ نہ آنے پرآج کاڈی بریفنگ اجلاس ملتوی کر دیا

فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کو گیارہ مئی کے انتخابات کے حوالے سے جامع تحریری رپورٹ پندرہ روز میں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کوتحریری طور پر احکامات دیئے ہیں کہ انتخابات کے حوالے سے جومفصل رپورٹس طلب کی گئی تھیں ان میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس انتخابات کے شیڈول سے پولنگ کے روز تک اور اس کے بعد موصول شکایات کی رپورٹ مکمل نہ ہونے پر آج کا ڈی بریفنگ اجلاس ملتوی کردیا۔چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے




خطوط میں واضح کیا گیا ہے کہ گیارہ مئی کے انتخابات کے حوالے سے جو بھی شکایات اور جو خامیاں سامنے آئی ہیں ان پر مفصل رپورٹ مرتب کی جائیں اور پندرہ روز میں الیکشن کمیشن کو فراہم جائیں۔صوبائی الیکشن کمشنرزسے انتخابات کے دوران سامنے آنیوالی بے ضابطگیوں،انتخابی عملے کی نااہلی امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، سیکیورٹی اداروں اوردیگر حکومتی اداروں کی جانب سے عدم تعاون کے حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر اورممبران ان رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ڈی بریفنگ میں احکام دیں گے۔
Load Next Story