سپریم کورٹ کی ہدایت تجاوزات کے خلاف آپریشن آج شروع ہوگا
پہلے مرحلے میں صدرکی فٹ پاتھوں سے تجاوزات اوردوسرے مرحلے میں دکانوں کے ساتھ قائم تجاوزات کاصفایا کیاجائے گا
آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ انسداد تجاوزات،ڈی ایم سی جنوبی وشرقی، کنٹونمنٹ بورڈ،سوئی سدرن گیس اورمتعلقہ محکمے حصہ لیں گے ،میونسپل کمشنر فوٹو: فائل
سپریم کورٹ کی ہدایت پرآج کراچی میں بڑے پیمانے پرتجاوازت کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پرآج کراچی میںتجاوزات کے خلاف آ پریشن شروع کیا جائے گا ،محکمہ انسدا تجاوزات بلد یہ عظمیٰ کراچی، بلد یہ شرقی اور جنو بی کا عملی تجاوزات کاصفایا کرے گا جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ ،سوئی سدرن گیس اورکے الیکٹرک کا عملہ بھی ساتھ ہوگا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری اس مقام پر تعینات ہو گی، میونسپل کمشنر سیف الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجا وزات کے خلا ف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، رینجرز، پولیس، کے ایم سی کا محکمہ انسداد تجاوزات، ڈی ایم سی جنوبی اور شرقی، کنٹونمنٹ بورڈ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے متعلقہ ذمے داران بھی حصہ لیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ آپریشن سے قبل مختلف بینرز اورپمفلٹس بھی تقسیم کردیے گئے ہیں تاکہ کاروباری حضرات تجاوزات کوازخود ہٹادیں ،آپریشن 3مراحل میں مکمل ہوگا پہلے مرحلے میں فٹ پاتھوں پر قائم تمام تجاوزات کو صاف کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں وہ تجاوزات جو دکانوں کے ساتھ قائم ہیں انھیں ہٹایا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں ایمپریس مارکیٹ کو اصل حالت میں واپس بحال کرنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، انھوں نے بتایا کہ یہ ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت شروع کیا جانے والا آپریشن ہے ،آپریشن کے آغازسے اختتام تک رینجرز اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل رہے گا ، تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک صبر آزما کام ہے جس میں افسران کو انتہائی برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔