گارڈن دھوبی گھاٹ سے ملنے والی لاشیں باپ اور بیٹے کی ہیں
باپ عبدالواحد اور بیٹے بلال کی بکرا پیڑی کے قریب موبائل کی دکان تھی
واقعے کے روز رات11بجے کے قریب مقتولین کی آختری مرتبہ گھر پر بات ہوئی تھی جس کے بعد مقتولین کو اسی مقام سے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا. فوٹو: فائل
گارڈن دھوبی گھاٹ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کر لی گئی۔
قتل کیے جانے والے باپ بیٹا ہیں، تفصیلات کے مطابق گارڈن دھوبی گھاٹ سے ملنے والی2 لاشوں کی شناخت 21 سالہ محمد بلال ولد عبدالواحد اور 55سالہ عبدالواحد ولد محمد اسماعیل کے نام سے کر لی گئی، دنوں باپ بیٹے ہیں مقتولین گارڈن شو مارکیٹ مائی چوائس والی گلی میں حوامینشن فلیٹ نمبر 302 کے رہائشی ہیں۔
ایس ایچ او گارڈن کے مطابق مقتولین کی کلا کوٹ تھانے کی حدود میں بکرا پیڑی کے قریب موبائل فون کی دکان تھی، واقعے کے روز رات11بجے کے قریب مقتولین کی آختری مرتبہ گھر پر بات ہوئی تھی جس کے بعد مقتولین کو اسی مقام سے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا اور قتل کرنے کے بعد گارڈن کے علاقے میں لاشیں پھینک دیں، بعدازاں قتل کیے جانے والے باپ اور بیٹے کو آہوں اور سسکیوں میں میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مقتولین کے قریبی رشتے دار نے ایکسپریس کو بتایا کہ محمد بلال احمد والد ین کا اکلوتا بیٹا تھا، بدھ اور جمعرات کی دمیانی شب گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب سے2 افراد کی لاشیں ملیں تھیں ۔