سال رواں ون ڈے میں پاکستان پر کمزور ٹیمیں بھاری
15 میں سے 7 فتوحات میں 5 زمبابوے کیخلاف رہیں، فتح کا تناسب46.45 فیصد رہا۔
15 میں سے 7 فتوحات میں 5 زمبابوے کیخلاف رہیں، فتح کا تناسب46.45 فیصد رہا۔ فوٹو: فائل
ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون پاکستان ون ڈے میں کمزور ٹیموں کا شکاری ثابت ہوا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کا طوطی بول رہا ہے، عالمی نمبر ون ٹیم نے مسلسل 11سیریز فتوحات، لگاتار 11بار ہدف کے کامیابی سے تعاقب اور ایک سال میں 17میچ جیتنے کے ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں، مسلسل 9مقابلوں میں فتح کا قومی ریکارڈ بھی بن گیا۔
گرین شرٹس کا اگلا امتحان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز ہے،ٹی ٹوئنٹی کے برعکس اس فارمیٹ میں پاکستان کی کارکردگی قابل رشک نہیں،گرین شرٹس نے رواں سال 15میچز میں 7فتوحات حاصل کی ہیں۔ ان میں سے بھی 5زمبابوے، ایک ایک افغانستان اور ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیموں کیخلاف تھیں۔
ون ڈے کرکٹ میں فتوحات کے لحاظ سے انگلینڈ سرفہرست ہے جس نے 24میں سے 16میچ جیتے اور 6میں مات کھائی، 2 مقابلے بے نتیجہ رہے۔ کامیابی کا تناسب 73.91 فیصد ہے، دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈکی فتح کی شرح 70 فیصد ہے۔
بھارت کی کامیابیوں کا تناسب بھی اتنا ہی لیکن معمولی فرق کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر ہے، اس کے بعد بالترتیب بنگلہ دیش 64.70، آئرلینڈ 61.53، افغانستان 60.00، جنوبی افریقہ 53.33، نیدرلینڈز50، پاکستان 46.45، ویسٹ انڈیز 46.66 فیصد میچ جیت کر ٹاپ 10میں شامل دیگر ٹیمیں ہیں۔