کراچی پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں اور متحدہ کے کارکن سمیت 13 ہلاک
اورنگی میں متحدہ کا کارکن نشانہ بنا،سرجانی،گارڈن،سپرہائی وے،جوہرموڑ،نارتھ کراچی،پیرآباد،ملیرمیںبھی ہلاکتیں
اورنگی میں متحدہ کا کارکن نشانہ بنا،سرجانی،گارڈن،سپرہائی وے،جوہرموڑ،نارتھ کراچی،پیرآباد،ملیرمیںبھی ہلاکتیں. فوٹو: فائل
شہرکے مختلف علاقوں میں ٹار گٹ کلنگ،فائرنگ اورپرتشدد واقعات کے دوران2 پولیس اہلکاروں اورمتحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود میں گل بائی پل پرموٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے پولیس کاہیڈ کانسٹیبل آفتاب خان جاں بحق جبکہ اس کاساتھی ہیڈ کانسٹیبل مشتاق چنا زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ،دونوں اہلکار اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ اس دوران موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی،پولیس کو شبہ ہے موٹر سائیکلوں پرلیاری گینگ وار کے ملزمان سوارتھے۔ایس ایچ او سائٹ بی شریف میوکے مطابق گینگ وار کے ملزمان10سے 12 موٹرسائیکلوں پرسوار تھے،سائٹ پولیس نے دو روز قبل گینگ وار کے ملزمان گرفتار کیے تھے اوریہ واقعہ اسی کا ردعمل ہے۔
کھارادر کتیانہ میمن اسپتال کے قریب پان کے کیبن پر موٹر سائیکل پر سوار3 مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اورفرارہوگئے جس کے نتیجے میں کیبن کا مالک ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پولیس اہلکارراشدکے نام سے کر لی گئی ہے جو ٹی پی ایکس پولیس کوارٹرز کا رہائشی تھا،مقتول شادی شدہ اور3 بچوں کاباپ تھاجبکہ وہ DIGایسٹ زون آفس میں نائب قاصد تھااورڈاک ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتاتھا، کچھ عرصہ قبل ایک ٹریفک حادثے میں راشد زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد سے وہ محکمے سے چھٹیوں پرتھا اور ان دنوں پان ، چھالیہ کا کیبن چلا رہا تھا،مقتول کا ایک بھائی محمد اقبال خواجہ اجمیر نگری تھانے میں کانسٹیبل ہے۔
اورنگی ٹائون سیکٹرساڑے گیارہ میں اسلام چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار 35 سالہ کلیم عرف کمانڈو کو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرارہوگئے ،مقتول3بچوںکاباپ تھا،وہ عباسی شہید اسپتال میں بطور مالی کی ملازمت کرتا تھا،وہ مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر آ رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی،مقتول متحدہ قومی موومنٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 119کا کارکن تھاتاہم وہ گزشتہ رمضان المبارک سے معطل تھا۔سپر ہائی وے ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب گنامنڈی کے عقب میں نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا،مقتول کی شناخت 23 سالہ نور حسن کے نام سے ہوئی اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر اس کا ایڈرس شمالی وزیرستان چہاگمائی سرویکی درج ہے۔سرجانی ٹائون کے علاقے خداکی بستی مرکزی سڑک پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ معراج ہلاک ہوگیا،مقتول لیاقت آباد سی ون ایریا کارہائشی تھا اور اس کامنشیات فروش گروہ سے تعلق تھا ، مقتول منشیات فروشی کے الزام میں2 سے3 مرتبہ گرفتار بھی ہو چکاہے۔
گارڈن گھاس منڈی پیٹرول پمپ کے سامنے موٹرسائیکل مکینک کی دکان پرفائرنگ سے27 سالہ ارشاد قریشی عرف سنی ہلاک ہوگیا،مقتول پرانا حاجی کیمپ سومرو گلی کا رہائشی اورموٹر سائیکل مکینک تھا،، مقتول کی عید الفطرکے بعدشادی طے تھی۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ لیاری گینگ وارچونی گروپ کے کارندے وزیر اوراس کے ساتھیوں نے حملہ کیاتھا۔راشد منہاس روڈ جوہر موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ الطاف پٹھان ہلاک ہو گیا،مقتول کی موبائل فون ایزی لوڈ کی دکان تھی جبکہ وہ گلستان جوہر بلاک 19 الشمس اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا۔نارتھ کراچی سیکٹر5/Lمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ خالد راجپوت ہلاک ہو گیا،مقتول نارتھ کراچی سیکٹر 5/L مکان نمبر L/378 کا رہائشی تھا،سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے بتایا کہ مقتول سنی تحریک نارتھ کراچی سیکٹر کاانچارج اور 4 بچوں کا باپ تھا۔پیر آباد نمبر2محمدی مسجدمیں نامعلوم ملزمان نے 63 سالہ انوربادشاہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے،مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور 4 روز قبل سوات سے آیا تھا۔
واقعے کے وقت نماز ادا کر رہا تھا۔ملیرغازی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ پھلن بلوچ عرف بھٹوہلاک ہو گیا۔مقتول غازی ٹاؤن کا رہائشی اور ہال ہی میں بلوچستان کے علاقے تربت سے آیا تھا۔ملیربکڑاپیڑی جنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ سیدشریف شاہ ہلاک ہوگیا،مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا۔کلری تھانے کی حدود احمد شاہ بخاری روڈ کے قریب نالے سے پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔لاش ایدھی سرد خانے رکھوا دی گئی ہے۔جناح برج کے بی ڈی عمارت کے سامنے نامعلوم کارسوارملزمان ایک شخص کی بوری بندلاش پھینک کرفرار ہوگئے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب واقع جونیجوٹائون میں کپڑے کی مارکیٹ میں فائرنگ سے3 افراد42 سالہ گل محمد،35 سالہ گل نبی اور ایک راہ گیر جاوید اکاخیل زخمی ہو گئے جنھیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اورنگی ٹائون فرید کالونی میں فائرنگ سے اکرام ،اورنگی ٹائون بنگلہ بازار میں فائرنگ سے کاشف،ایوب گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے بہن بھائی زخمی ہو گئے۔