سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا شوہر گرفتار

ملزم نعمان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔

ملزم نعمان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں شوہر کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔


کراچی کے علاقے گارڈن میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں شوہر نعمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نعمان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض اور جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے تصاویر آپ لوڈ کرنے کے شواہد حاصل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Load Next Story