بھارتی کرکٹ بورڈ ویرات کوہلی کے شائقین کو ملک چھوڑنے والے بیان پر خفا

اس قسم کے بیان سے کوہلی نے اپنے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، آفیشل

اس قسم کے بیان سے کوہلی نے اپنے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، آفیشل۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کپتان ویرات کوہلی کے شائقین کو ملک چھوڑنے والے بیان پر خفگی کا اظہار کیا ہے۔


بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے غیرملکی کرکٹرز کی تعریف پر ایک ویڈیو میں شائق کو بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا تھا جس پر بی سی سی آئی کے خان انیرودھ چوہدری نے کہاکہ میں جیسے سنیل گاوسکر، سچن ٹنڈولکر کو پسند کرتا ہوں، ویسے ہی مجھے گورڈن گرینج ، ویوین رچرڈز، مارک وا، برائن لارا وغیرہ بھی پسند ہیں، ہم ہمیشہ اپنے شائقین کی قدر کرتے ہیں۔

ایک اور آفیشل نے کہاکہ اس قسم کے بیان سے کوہلی نے اپنے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
Load Next Story