پاک ایران دو طرفہ تجارتی گیٹ ’’زیرو پوائنٹ‘‘ 3 ہفتوں کی بندش کے بعد دوبارہ كھول دیا گیا
ایرانی حکام نے ’’زیرو پوائنٹ‘‘ گیٹ کو جون کے دوسرے ہفتے میں صدارتی انتخابات کے پیش نظر بند کردیا تھا
گیٹ کے دوبارہ كھلنے سے دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔ فوٹو: فائل
ایرانی حكام نے 3 ہفتوں سے زائد عرصے كی بندش كے بعد تفتان میں واقع پاک ایران تجارتی گیٹ ''زیرو پوائنٹ'' دوبارہ كھول دیا ہے جس کے بعد پاک ایران دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔
تفتان كے مقامی لیویز حكام كے مطابق ایران نے جون كے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات كے پیش نظر ''زیروپوائنٹ'' گیٹ 31 مئی كو ہی بند كردیا تھا جسے آج دوبارہ کھول دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ تجارتی گیٹ کے دوبارہ كھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔