پانی سے محروم بنارس کے مکینوں کا احتجاج سڑک پر دھرنا
بنارس فلائی اوور پربدترین ٹریفک جام ہونے سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
بوند بوند کوترس گئے،دوردرازعلاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں، مظاہرین۔ فوٹو:فائل
مختلف علاقوں کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف عبداللہ کالج کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
کراچی کے علاقے بنارس، اورنگی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر عبداللہ کالج کے قریب احتجاج کیااوردھرنادیا جس کے باعث بنارس فلائی اوور پر ٹریفک معطل ہوگیااوردرجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا ان کے علاقوںمیں کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے وہ بوند بوند کوترس گئے ہیں اور دوردراز علاقوں سے پانی لانے پرمجبورہیں۔
احتجاج کی اطلاع پر ٹریفک اور علاقہ پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے گاڑیوں کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا ،پولیس نے مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔