پڑھنے کی شوقین لڑکی گھر سے بھاگ کر کراچی پہنچ گئی
میں پڑھنا چاہتی ہوں گھر والے میری شادی کرانا چاہتے ہیں،مصباح کا عدالت میں بیان
قصور سے بھاگ کرآنیوالی مصباح عدالت میں پیش،عدالت نے پناہ شیلٹر ہوم بھیج دیا۔ فوٹو :ٖ فائل
پڑھنے کے شوق نے لڑکی کو گھر سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔
کراچی کی مقامی عدالت نے مصباح کو پناہ شیلٹر بھیجنے کا حکم دے دیا، کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس نے قصور سے بھاگ کر آنے والی مصباح کو پیش کیا۔
مصباح نے بیان دیا کہ میں پڑھنا چاہتی ہوں اور گھر والے میری شادی کرانا چاہتے ہیں پڑھائی کی خواہش پر تشدد کیا جاتا ہے، مجھے جان کا خطرہ ہے پناہ کے لیے شیلٹر بھیجا جائے جس پر عدالت نے مصباح کو پناہ شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔