رنگانا ہیراتھ کی رخصتی ساتھیوں نے کندھے پر اٹھا کر گراؤنڈ کا چکر لگایا

ہار کبھی اچھا نتیجہ نہیں ہوتا لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے، میرے لیے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز تھا، اسپنر

ہار کبھی اچھا نتیجہ نہیں ہوتا لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے، میرے لیے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز تھا، اسپنر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام پر ساتھیوں نے انھیں کندھے پر اٹھا کر گراؤنڈ کا راؤنڈ لگایا۔

اسپنر رنگانا ہیراتھ کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہوگیا جب کہ میچ کے بعد ساتھیوں نے انھیں کندھے پر اٹھا کر گراؤنڈ کا راؤنڈ لگایا۔


رنگانا ہیراتھ نے کہا کہ میرے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی وقت درست ہے۔ گال میں ہیراتھ کے الوداعی ٹیسٹ میں سری لنکا کو انگلینڈ کے ہاتھوں 211 رنز سے بڑی شکست کا سامنا رہا۔

اسپنر نے کہاکہ ہار کبھی اچھا نتیجہ نہیں ہوتا لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے، میرے لیے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز تھا۔
Load Next Story