اقتصادی پیکیج پر پاک چین مذاکرات کا پہلا دور مکمل

 پاکستانی مصنوعات کی چین کوڈیوٹی فری برآمدکے طریقہ کار سے متعلق تبادلہ خیال ہوا

پاکستانی مصنوعات کی چین کوڈیوٹی فری برآمدکے طریقہ کار سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ فوٹو آئی این پی

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی پیکیج سے متعلق مذاکرات کا پہلا دورمکمل ہوگیا ہے۔


پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی پیکیج سے متعلق مذاکرات میں چین کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ کرنے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی چین کو ڈیوٹی فری برآمدکے طریقہ کار بارے تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق بیجنگ میں جاری مذاکرات میں میں پاکستان کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان، سیکرٹری تجارت،سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی شامل ہیں، پاک چین معاشی مذاکرات میں باہمی کرنسیوں میں تجارت کے فروغ پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Load Next Story