ٹارگٹ کلرزکوقانون کے شکنجے میں لاکردم لیں گےوزیراعلیٰ
قیام امن کیلیے سندھ حکومت زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،ڈجی رینجرزسندھ سے گفتگو
قیام امن کیلیے سندھ حکومت زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،ڈجی رینجرزسندھ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ڈائریکٹر جنرل رینجرزسندھ میجر جنرل رضوان اختر نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرزنے امن امان کی صورتحال باالخصوص جمعے کورکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی کے قتل کے بعدکی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی ان کے صاحبزادے اور شہر میں دیگر ہلاکتوں پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کااظہارکیا۔
وزیراعلیٰ نے ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی اوران کے صاحبزادے کے قتل کواندوہناک واقعہ قراردیااورکہا کہ امن امان کا قیام اورلوگوں کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے،امن امان کے قیام کے لیے حکومت سندھ زیروٹالرنس پالیسی پرعمل پیراہے،رینجرزاور پولیس لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں،ٹارگٹ کلنگ اوردیگرجرائم کرنے والے انسانیت دشمن ہیں ان کوقانون کے شکنجے میں لاکردم لیں گے،معصوم انسانوںکاناحق قتل کرنیوالوں کے خلاف مزیدمؤثرایکشن لیا جائے اورساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو بلاتاخیرگرفتارکیاجائے ۔