آسیہ بی بی کی پوپ سے ملاقات کی تصویرجعلی قرار

بعض عناصرنے جعلی تصاویر اپ لوڈ کرکے ہیجانی کیفیت پیداکرنے کی کوشش کی، وزارت داخلہ

آسیہ ملک میں موجود ہے ،باہرجانے کی خبریںمن گھڑت اور بے بنیادہیں،ترجمان دفتر خارجہ فوٹو : فائل

KARACHI:
وزارت داخلہ نے آسیہ بی بی کی ویٹیکن سٹی میں پوپ سے ملاقات کی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تصاویر کا حقیت سے تعلق نہیں ہے۔ اتوار کو سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن کیساتھ ٹائٹل لگایاگیاہے کہ آسیہبی بی پاکستان سے جاچکی ہے اور ویٹیکن سٹی میں پوپ سے ملاقات کر رہی ہے۔ کچھ عناصر کی طرف سے سوشل میڈیاجعلی تصاویر جاری کر کے ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔


آئی این پی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے اور بیرون ملک نہیں گئی۔

 
Load Next Story