کوسٹ گارڈز نے پہاڑوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ ارب کی ہزار کلو چرس پکڑ لی

پکڑی جانے والی منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، ترجمان کوسٹ گارڈ

پکڑی جانے والی منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، ترجمان کوسٹ گارڈ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی ہزار کلو چرس قبضے میں لے لی۔


ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پسنی چیک پوسٹ کے عملے نے شادی کور کے مقام پر کارروائی کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی، ہزار کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے، منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story