5 لاکھ افراد کا صفر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا انکشاف
پارلیمنٹ نے صفر ٹیکس کیساتھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
معلومات پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے بھجوائے گئے سوال کے جواب میں ملیں فوٹو : فائل
ملک بھر میں مجموعی طور پر5 لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان کی جانب سے ایف بی آر کو صفر ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا انکشاف ہواہے۔
پارلیمنٹ سیکریٹریٹ ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آرسے پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے بھجوائے جانیوالے سوال کے جواب میں موصول ہونیوالی تفصیلات میں انکشاف ہواہے کہ ٹیکس ایئر 2017 کیلیے مجموعی طور پر16لاکھ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔ ان میں سے5 لاکھ 34 ہزار ٹیکس دہندگان ایسے ہیں جنہوں نے صفر ٹیکس کیساتھ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔
ذرائع کاکہناہے کہ صفرانکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں میں چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے نہ صرف نمائندوں بلکہ آفس بیریئرز کے نام بھی شامل ہونے کا انکشاف ہواہے۔ ان لوگوں کوآڈٹ سے مستثنیٰ قراردیا جاچکاہے تاہم صفرٹیکس کیساتھ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعدادتشویشناک ہے۔