سندھ کابینہ پیشہ ور گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری
گداگری کے لیے بچوں کے استعمال کو روکا جائے گا، پروفیشنل بھکاریوں کیخلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، مشیر اطلاعات
گندم کی قیمت 3515 روپے فی 100 کلو گرام، پلاسٹک بیگ کے نرخ 3215 ہوں گے، 6.7 ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔ فوٹو: فائل
سندھ کابینہ نے پروفیشنل گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی منظوری دیدی ہے جب کہ گندم کی امدادی قیمت 3515 روپے فی 100 کلوگرام مقررکرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا سندھ کابینہ کے اجلاس میں کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کا بنیادی مقصد پچھلے اجلاس کے نامکمل ایجنڈے پرمشاورت اورفیصلے کرنا تھے ۔ حکومت سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 1406 روپے فی40 کلوگرام (ایک من) مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گندم کی بوری کی قیمت 3515 روپے فی 100 کلو گرام جبکہ پلاسٹک بیگ کی قیمت3215 مقرر کی گئی ہے۔
مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی ہے۔گداگری کے لیے بچوں کے استعمال کو روکا جائیگا،3ماہ میں پہلا فیزمکمل ہوگا اورپروفیشنل بھکاریوں کے خلاف کارروائی کریں گے، ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں پانی کے مسائل سنگین ہوگئے ہیں۔ جائزہ لیا جائیگا کہ سندھ کو اپنے حصے کاپانی مل رہا ہے یا نہیں ؟۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ وفاق کے سامنے سندھ کا کیس مضبوط انداز میں رکھیں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ صوبائی مشیروں اور معاونین خصوصی کو خاص طورپر اجلاس میں مدعو کیاگیاتھا۔
اجلاس میں گندم کی فصل 2018 کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق رپورٹ،گدا گری پر موجودہ قانونی پوزیشن کی رپورٹ ،نئے کیپیٹیو پاور پلانٹس پر ٹیرف کے فرق کی سبسڈی،سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کی تشکیل ،سندھ زکوۃ اینڈ عشر ایکٹ میں ترمیم،صوبائی کابینہ کے مالی امور سے متعلق اختیارات پر بھی غور کیاگیا۔کابینہ میں پانی کی صورتحال پر پریزنٹیشن بطور ایک اضافی آئٹم کے غور کے لیے پیش کیاگیا۔