کراچی فائرنگ سے برطرف پولیس اہلکار جماعت اسلامی کے کارکن سمیت 6 ہلاک
برطرف اہلکارعدنان کوسپرہائی وے،جماعت اسلامی کے کارکن کوسرجانی میں نشانہ بنایاگیا،خداکی بستی میں ایک شخص سرعام قتل
برطرف اہلکارعدنان کوسپرہائی وے،جماعت اسلامی کے کارکن کوسرجانی میں نشانہ بنایاگیا،خداکی بستی میں ایک شخص سرعام قتل. فوٹو: فائل
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ و پرتشددواقعات میں برطرف پولیس اہلکار اور جماعت اسلامی کے کارکن سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پرنامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس سے کار سوارعدنان عرف چٹھہ ہلاک ہوگیا،مقتول برطرف پولیس اہلکار تھا جبکہ آخری مرتبہ وہ شارع فیصل تھانے میں بطور اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر (ایس آئی او)تعینات تھا،مقتول گلشن معمار میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکلا تھااور گلستان جوہر میں واقع اپنے دوسرے گھر جارہاتھا کہ سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔سرجانی ٹائون کے ہی علاقے سیکٹر 7-Dمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32 سالہ عارف ہلاک ہوگیا،مقتول اپنے چھپرا ہوٹل پر تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوگئے ،مقتول جماعت اسلامی کا کارکن اور علاقے کا ہی رہائشی تھا۔
سرجانی ٹائون کے علاقے خدا کی بستی میں روزی گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد 50 سالہ شخص کولائے اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ملیرسٹی کے علاقے بکراپیڑی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے38 سالہ راحیل احمد ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول کا پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا اوراس کے قتل میں طاہر،حسن علی اوردیگرملوث ہیں،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی۔
اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آبادمیں نامعلوم افرادکی فائرگ سے22سالہ غلام عباس ہلاک ہوگیا،مقتول موٹرمکینک تھا،اس کاچندروزقبل کسی سے جھگڑاہواتھا،ممکن ہے کہ قتل اسی واقعے کانتیجہ ہوتاہم حتمی طورپرابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔گڈاپ ٹائون کے علاقے ڈھڈوگوٹھ میں ندی سے 40سالہ شخص کی لاش ملی،جسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں ،پولیس ورثاکوتلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔راشد منہاس روڈملینیم مال کے سامنے نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے کار سوار 40 سالہ کلیم حیدر زخمی ہو گیا،کلیم حیدر اسپیشل برانچ کا افسر ہے اس کی حالت تشویشناک ہے ۔
بلدیہ ٹائون12 نمبر پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 45 سالہ نذیراں بی بی جبکہ بلدیہ ٹائون آفریدی کالونی میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 4 سالہ اقصیٰ زخمی ہوگئی۔ شہید ملت روڈ پر واقع نجی اسپتال کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ 28 سالہ شاہد زخمی ہوگیا۔جوڑیا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ نفیس جبکہ اورنگی ٹائون ساڑھے گیارہ میں رئیس امروہوی کالونی میں 35 سالہ اقبال اور 24 سالہ آزادزخمی ہوگئے۔