فراہمی آب کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن روزانہ لاکھوں روپے کا پانی چوری

لیاری ندی میں کئی مقامات پرغیر قانونی کنکشن لگاکر مافیا اپنی پانی کی لائن ڈال کر یومیہ لاکھوں گیلن پانی چوری کرنے لگا۔

لیاری ندی میں مافیا نے جنر یٹر لگالیے ہیں اور بڑی موٹروں کی مدد سے بھر پور طا قت کے ذریعے کھینچا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں کھلے عام پانی کی چو ری کا سلسلہ جا ری ہے ،مر کز ی لائنوں سے لاکھوں گیلن پانی چوری کر کے کر وڑوں روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

کر اچی میں دن بد ن پا نی کا بحران سنگین شکل اختیار کررہا ہے اور واٹرما فیا بھی سرگر م ہے ،لیا ری ند ی میں کھلے عام پا نی کی چو ری کی جا رہی ہے مر کز ی لائنو ں سے غیر قانونی کنکشن کر کے پانی چوری کیا جارہا ہے ،ما فیا نے کھلے عا م جنریٹر اور پا نی کی بڑی موٹریں لگائی ہو ئی ہیں جس کی مدد سے پانی چوری کیاجا رہا ہے ،پانی چوری کرکے ما فیا لا ئنیں ڈال پانی غیر قانو نی طر یقے سے بیچ رہا ہے۔

ایکسپریس کو موصول ہو نے والی فو ٹیج کے مطابق مو تی محل گلشن اقبال کے قریب لیاری ندی میں جگہ جگہ ما فیا نے مرکزی لائن میں غیر قانو نی کنکشن لگائے ہوئے ہیں اور سہراب گوٹھ کی طر ف سے پانی چوری کر کے فر اہم کیاجارہا ہے۔


فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیاری ندی میں مافیا نے جنر یٹر لگاکربڑی موٹر وںکی مدد سے پانی کھینچا جارہا ہے اس لائن سے فیڈرل بی ایریا کے مختلف علاقوں کو پا نی سپلائی کیا جاتا تھا لیکن فیڈرل بی ایر یا کے مکینوں کو پانی کی فراہمی بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے افسران کی ملی بھگت سے پانی چو ری کیا جارہا ہے ،تین ہٹی کے قریب لیاری کے لیے مختص لائن سے واٹرما فیا پانی چو ری کررہا ہے جس سے لیاری میں پانی کی شدید قلت ہے، کر اچی میں مختلف مقامات پر رساؤ کی وجہ سے پا نی ضا ئع ہو رہا ہے اور کروڑوں گیلن یو میہ پانی چوری کیا جارہا ہے جس سے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ہے۔

 
Load Next Story