5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی بڑی وجہ نمونیہ ہے
پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے حفاظتی ٹیکہ پروگرام میں نمونیہ ویکسین کوشامل کیا ہے، ماہرین امراض سینہ
اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکے زیراہتمام سیمینارسے پروفیسر نثار راؤ، ڈاکٹر عائشہ،ڈاکٹر فہیم اور دیگرکا خطاب۔ فوٹو: اے پی
ماہر امراض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی99 فی صد اموات نمونیہ سے ہوتی ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران ماہر امراض سینہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی99 فی صد اموات نمونیہ سے ہوتی ہیں جب کہ ملک میں ایک کروڑ افراد سالانہ نمونیہ سے متاثر ہوتے ہیں۔ بھارت، چین، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں نمونیہ سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ دنیا بھر میں ہرسال 9 لاکھ 20 ہزار افراد نمونیہ سے مرجاتے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر نثار راؤ، ڈاکٹر ندیم احمد، ڈاکٹر عائشہ وجیہہ، ڈاکٹر فہیم، ڈاکٹر راحیلہ کاشف، ڈاکٹر فرزانہ ممتاز اور ڈاکٹر مرزا سیف اللہ بیگ کا کہنا تھاکہ نمونیہ سے ہونے والی99 فیصد اموات کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہوتا ہے،نمونیہ کی کئی وجوہ ہیں جن وائرس، بیکٹریا اور فنگس شامل ہیں، اسی طرح دیگر اہم وجوہ میں اسٹریپ ٹوکوکس نمونیہ، انفلوئنزا ٹائپ بی بھی شامل ہیں۔