مزیدفنڈز نہیں لینےآمدنی بڑھاکر ریلوے کو بہتر کرینگے سعدرفیق

مال بردارٹرین نیٹ ورک بہترکررہے ہیں،شفاف طریقہ کارسے75نئے انجن خریدیں گے

کلائنٹس واپس لائیں گے اوراراضی واگزار کرائینگے، چیمبرمیں صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق نے کہاہے کہ ملک بھرمیں ریلوے کی بحالی کیلیے مال بردار ٹرینوں کا نیٹ ورک بہتر بنایاجا رہاہے۔

ریلوے کی اراضی قابضین سے واگزارکرائیں گے، پٹے پر زمین کی الاٹمنٹ کاعرصہ 33سال کیاجائیگا، ایک سال تک کوئی نئی مسافرٹرین نہیںچلائیںگے۔ پارلیمنٹ میں اپنے چیمبرمیں صحافیوں سے گفتگو میں ان کاکہنا تھاکہ ریلوے قومی اثاثہ ہے، ہم اس کے تحفظ کیلیے ہرممکن اقدام کریں گے۔ ریلوے کوخسارے سے نکال کر منافع بخش بناناہی میراچیلنج ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے حکومت سے مزیدفنڈز نہیںلینے بلکہ ریلوے کے ذرائع آمدن میں اضافہ کرکے ریلوے میںبہتری لائیں گے۔ مال بردارٹرینوں کے لیے 75نئے انجن خریدیں گے۔




مال برداری کے ذریعے اپنے کلائنٹس کو واپس لاکر بہترسہولتیں دیں گے اوراس سے حاصل ہونے والی آمدن سے مسافرٹرینوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایاجائے گا۔ سعدرفیق نے کہاکہ ڈانگ فانگ اورڈالیان کے ساتھ نئے انجنوںکی بات چیت ہوئی ہے۔ انجنوںکی خریداری کے لیے کھلے عام بولی کا صاف اورشفاف طریقہ کار اختیارکیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی ریلوے کے ساتھ ہمارے ریلوے نظام کاموازنہ نہیںکیا جاسکتا۔ ان کی آبادی اورٹرینوںکی تعدادمیں بہت فرق ہے۔ ریلوے کی بہتری کے لیے ہمسایہ ممالک اوردنیاکے تجربات سے استفادہ کریں گے۔
Load Next Story