کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانے سے 2 بھائیوں کی ہلاکت کا معاملہ سلجھ نہ سکا

پورا کیس کھانوں کے نمونوں اور پوسٹ مارٹم کیمیائی تجزیہ کار کی رپورٹ پر منحصر ہے،ایس ایس پی طارق دھاریجو

پورا کیس کھانوں کے نمونوں اور پوسٹ مارٹم کیمیائی تجزیہ کار کی رپورٹ پر منحصر ہے،ایس ایس پی طارق دھاریجو۔ فوٹو: فائل

کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 کمسن بھائیوں کی ہلاکت کی تحقیقات تاحال جاری ہیں ،کمسن بچوں کی ہلاکت کی گتھی سلجھ نہیں سکی۔

کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 کمسن بھائیوں ڈیڑھ سالہ احمد اور4 سالہ محمد ولد محمداحسان کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی زون ون طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ پولیس نے زم زمہ اسٹریٹ پر ریسٹورینٹس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ محفوظ کرنے والا ڈی وی آر اپنے قبضے میں لے لیا تھا مقدمہ درج ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے اب واقعے کامقدمہ درج ہو چکا ہے لہٰذا ڈی وی آرمیں محفوظ سی سی ٹی وی فوٹیج کوڈیولپ کرایا جائے گا۔


طارق دھاریجو نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم پلے لینڈ اور بچے جس رہائشی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے وہاں سے بھی سی ٹی وی سی سی وی فوٹیج حاصل کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ایک ٹیم میں ایس ایس پی پیر محمد شاہ، ایس ایس پی طارق دھاریجو اورایس پی سہائی عزیز شامل ہیں جبکہ دوسری ٹیم میں میں 3تھانوں کے ایس آئی اوز کو رکھا گیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ آٹوپسی ، پوسٹ مارٹم اور کیمیائی تجزیہ کار کی رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال کی لیبارٹری اورکلفٹن کے اسپتال کی لیبارٹری کی کچھ رپورٹس پولیس کو مل جائیں گی جن سے تفتیش آگے بڑھائیں گے پورا کیس کھانوں کے نمونوں ،پوسٹ مارٹم اور کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ پر منحصر ہے ،انھوں نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے سوال نامہ بھی تیار کرلیا ہے۔
Load Next Story