وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 11 نکاتی ایجنڈہ مرتب

کابینہ اجلاس میں ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع

کابینہ اجلاس میں ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، افغانستان کے ساتھ مختلف معاہدوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ پی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story