انٹر کے نتائج میں تاخیر میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ التوا کا شکار
انٹر بورڈکراچی15ستمبر جبکہ اندرون سندھ کے بورڈز اگست تک نتائج جاری کرینگے،6 اکتوبر کو انٹری ٹیسٹ کاانعقاد مشکل ہوگیا
انٹر بورڈکراچی15ستمبر جبکہ اندرون سندھ کے بورڈز اگست تک نتائج جاری کرینگے،6 اکتوبر کو انٹری ٹیسٹ کاانعقاد مشکل ہوگیا فوٹو: فائل
MEERBEKE:
صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں 6 اکتوبرکو ہونے والے انٹری ٹیسٹ مقررہ وقت پر نہیں ہوسکیں گے اور انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیاجائے گا۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت نے آئندہ 2 روز میں تمام میڈیکل یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں کے سربراہوںکا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں حتمی طورپر نئی تاریخ کااعلان کیا جائے گا،صوبائی محکمہ صحت کے ذمے دار افسر نے بتایا کہ امسال میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے 6 اکتوبرکوہونے والے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ممکن نہیں اس کی وجوہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ محکمہ نے کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کو مکتوب لکھا تھا۔
جس میں کہاگیا تھا کہ تمام بورڈ 30 اگست تک انٹرکے نتائج کا اعلان کردیں تاکہ ستمبر تک داخلہ فارم کا طریقہ کار مکمل کیا جاسکے اور6 اکتوبر کو بیک وقت انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کو یقینی بنایاجاسکے لیکن کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے 15ستمبر تک انٹرکے نتائج کے اعلان کا عندیہ دیا ہے جبکہ اندرون سندھ کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ اگست تک اپنا نتیجہ جاری کریں گے ، محکمہ صحت کے افسر کے مطابق سابق نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جنید علی شاہ کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں 6 اکتوبر کوانٹری ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کیا گیا تھا۔
تاہم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج اگست تک جاری نہ کرنے کے بعد انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے انھوں نے بتایا کہ اس صورتحال پر محکمہ صحت نے دوبارہ تمام میڈیکل یونیورسٹیوں وکالجوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کیا ہے جو آئندہ 2 روز میں منعقد ہوگا جس میں انٹری ٹیسٹ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔