توانائی کے بحران پر قابو نہ پایا تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا ثمرمبارک
تھرکول سے 50ہزارمیگاواٹ بجلی اور 10کروڑ بیرل ڈیزل سالانہ پیدا کیا جا سکتا ہے
تھرکول سے 50ہزارمیگاواٹ بجلی اور 10کروڑ بیرل ڈیزل سالانہ پیدا کیا جا سکتا ہے فوٹو: فائل
MUZAFFARABAD:
ایٹمی سائنسدان و تھرکول پر اجیکٹ کے سر براہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا'تھرکول پروجیکٹ سے 50ہزارمیگاواٹ بجلی اور 10کروڑ بیرل ڈیزل سالانہ پیدا کیا جا سکتا ہے۔
کوئلے سے چلنے والا چھوٹا پلانٹ 10لاکھ روپے کی لاگت سے 4میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ انھوں نے انٹر ویو میں کہاکہ مشرف اورپی پی دور میں کوئی نیا ڈیم نہیں بنا، جس سے لوڈ شیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ میں نے شہباز شریف اور سندھ حکومت کو کوئلے کی مدد سے چلنے والے سستے بجلی یونٹ لگانے کا کہا مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا، مائننگ کیلیے سہولیات کی کمی اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی کمپنیاں بھاگ جاتی ہیں۔
ایٹم بم یا میزائلوں کے کوڈ امریکا کے پاس ہونے کا الزام غلط اور مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے۔ نواز شریف سیامید ہے کہ تھرکول پروجیکٹ کو سپورٹ کریں گے۔ ہم 9600کلومیٹر پر محیط 175ارب ٹن کوئلہ ضائع کر رہے ہیں۔ان کامزیدکہناتھاکہ ایٹم بم کی بدولت ہمیں ٹینک، توپیں اور دیگر جنگی ہتھیار نہیں خریدناپڑتے،ایٹمی طاقت ہونے کے بل بوتے پر دشمن کو بروقت اور منہ توڑ جو اب دے سکتے ہیں،حکومتوں کی مصلحت کے باعث 15سال تک ایٹمی ٹیکنالوجی کو صیغہ راز میںرکھا گیا۔