بیواؤں کیخلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کی ضرورت ہےاقوام متحدہ

دنیامیں اس وقت115 ملین بیوائیں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبورہیں

دنیامیں اس وقت115 ملین بیوائیں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبورہیں فوٹو: وکی پیڈیا

اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں بیواؤں کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صنفی مساوات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے کی قائمقام سربراہ لکشمی پوری نے بتایا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں اس وقت 115 ملین بیوائیں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔




جبکہ81ملین بیوہ عورتوں کو جسمانی تشددکا سامنا ہے۔ لکشمی پوری نے خواتین بالخصوص بیواؤں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے جامع کردار کی ضرورت پر زوردیا۔
Load Next Story