جسمانی چربی کو باقاعدہ بنا نے پر موٹاپے سے نجات ممکن
موٹاپے کا سبب بننے والے اس عنصر کو کنٹرول کرنے سے جسم کی چربی باقاعدگی کی حد میں رہتی ہے۔
موٹاپے کا سبب ہارمون لیپٹن کا راستہ روکنے سے چربی باقاعدگی کی حد میں رہتی ہے۔ فوٹو: فائل
سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں موٹاپے کا سبب بننے والے عناصر کا پتہ لگایا ہے جس سے موٹاپے سے نجات کا علاج آسان ہوگیا ہے،اس تحقیق کے نتیجہ میں موٹاپے سے نجات دلانے کے لیے موثر دوائوں کی تیاری ہوسکے گی۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ موٹاپے کا سبب بننے والے اس عنصر کو کنٹرول کرنے سے جسم کی چربی باقاعدگی کی حد میں رہتی ہے ۔
موٹاپے کا سبب بننے والے ہارمون لیپٹن کا راستہ بند کرنے سے انسانی جسم میںپائی جانیوالی بے قاعدگی کا راستہ بھی بند ہوجاتا ہے اس اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹاپے کے موثر علاج کی نئی راہیں کھل گئی ہیں ۔اس تحقیق کی روشنی میں اب موٹاپے سے نجات کی جستجو مشکل نہیں رہی اور انسانی جسم کی چربی کی سطح کو بھی کنٹرول کرکے اس مرض کا آغاز میں ہی سد باب ممکن ہوسکتا ہے ۔برطانوی سائنسدانوں کی اس رپورٹ سے مختلف ممالک کے ماہرین بھی اتفاق کرتے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔