بلدیہ کھپرو کے ہڑتالی ملازمین پر پولیس کا دھاوا لاٹھی چارج

کئی مظاہرین زخمی، آج بھوک ہڑتال کا اعلان، تنخواہوں سے محروم ملازمین کا احتجاج جاری

مظاہرین نے اعلان کیا کہ آج (بدھ) تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ایس اسی پی سانگھڑ کے رویے کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

ٹاؤن کمیٹی کھپرو کے ملازمین نے 2 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور خاکروبوں کو وردی نہ دینے کے خلافایمپلائز یونین کے صدر بشیر احمد قائم خانی، ذوالفقار مسیح اور تاریو گجراتی کی قیادت میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی۔

جسکے نتیجے میں صفائی و نکاسی آب کی صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی۔ اسی ثناء میں ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹرمنیر احمد کھوڑوکا کا نوائے شہید چوک پہنچا جہاں روڈ بلاک ہونے پر کمانڈوز نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج شروع کر دیا جسکے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے اور مظاہرین چپلیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔




بعد ازاں مظاہرین نے ایس ایس پی کے رویے کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ آج (بدھ) تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ایس اسی پی سانگھڑ کے رویے کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کی جائیگی۔
Load Next Story