پولیس میں کرائم سین محفوظ بنانے کیلیے یونٹس قائم
تینوں زون کے یونٹس کرائم سین محفوظ کرنیکی خدمات 24 گھنٹے انجام دینگے،ایک ماہ کی تربیت مکمل،ریفریشر کورس آج شروع ہوگا
کرائم سین یونٹس کے لیے کراچی پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کی آج سے فارنسک ڈویژن سندھ میں تربیت کا آغاز ہوگا. فوٹو: فائل
لاہور:
کراچی پولیس میں کرائم سین یونٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی رینج کے تینوں زونز میں کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موجود ہوں گی جو24 گھنٹے اپنی خدمات انجام دیں گی۔
کرائم سین یونٹس کے لیے کراچی پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کی آج سے فارنسک ڈویژن سندھ میں تربیت کا آغاز ہوگا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی، اس ضمن میں کراچی پولیس کے تینوں زون ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ میں کرائم سین یونٹس کی ٹیمیں موجود رہیں گی اور اگر کسی زون میں دہشت گردی ، قتل وغارت گری ، اغوا برائے تاوان یا ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی واردات ہوگی تو متعلقہ زون سے کرائم سین یونٹ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی پولیس کی مدد سے جائے وقوع کو محفوظ بنانے کے بعد جائے وقوع سے تمام شواہد کو اکٹھا کرے گی اور تفتیش میں ان شواہد سے مدد حاصل کی جا سکے گی۔
کرائم سین یونٹس 24 گھنٹے تینوں زونز میں اپنی خدمات انجام دیں گے، ذرائع کے مطابق کرائم سین یونٹس کیلیے کراچی پولیس کے50 افسران اور اہلکاروں کی تربیت آج سے فارنسک ڈویژن سندھ میں شروع کی جائے گی اور تربیت کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کو ایک ہفتے تک کرائم سین سے متعلق بنیادی معلومات دی جائیں گی، تربیت کیلیے منتخب ہونے والے افسران اور اہلکاروں کو پہلے بھی ایک ماہ کی کرائم سین سے متعلق تربیت فراہم کی جاچکی ہے تاہم اب انھیں اس حوالے سے ری فریشر کورس کرائے جارہے ہیں۔