زندہ مرغی 165 اور گوشت کی قیمت 272 روپے مقرر

کمشنر کے اقدامات پر مرغی کی قیمتیں کم اور سپلائی معمول پر آنے لگی

کنٹرولر جنرل آف پرائسز کے جاری کردہ نرخ کے مطابق برائیلر مرغی کی قیمت 165روپے کلو جبکہ بغیر کلیجی پوٹہ گوشت کی قیمت 272 روپے کلو مقرر کی گئی ہے. فوٹو: آئی این پی/ فائل

کمشنر کراچی کی کوششوں سے زندہ مرغی اور گوشت کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

کنٹرولر جنرل آف پرائسز کے جاری کردہ نرخ کے مطابق برائیلر مرغی کی قیمت 165روپے کلو جبکہ بغیر کلیجی پوٹہ گوشت کی قیمت 272 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، لیئر مرغی کی قیمت 60 روپے کلو جبکہ لیئر کے گوشت کی قیمت 120روپے کلو مقرر کی گئی ہے،سرکاری سطح پر مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے کمشنر کراچی کے خصوصی اقدامات کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں مرغی کی مصنوعی قلت ختم ہورہی ہے اور دکانوں پر سپلائی بحال ہوچکی ہے متعدد دکانوں پر اب بھی سرکاری نرخ سے زائد پر مرغی اور مرغی کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔




کمشنر کراچی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد پر ہرگز مرغی نہ خریدی جائے،ادھر کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ نے کمشنر کراچی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مرغی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کیا ہے انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مرغی کی طرح آٹے اور تازہ دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی سے نجات مل سکے۔
Load Next Story