تعلیمی مواد پرٹیکس لگا کرطلبا پر ظلم کیاگیا تحریک انصاف
نواز حکومت کے تعلیم دشمن اقدام کیخلاف احتجاج کریں گے،انجینئر نجیب ہارون
فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر نجیب ہارون نے موجودہ بجٹ میں تعلیمی مواد کتابوں ، کاپیوں ، پین اور پنسلوں کی مقامی تیاری پر 17فیصد ٹیکس عائد کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے نواز حکومت کا تعلیم دشمن اقدام قرار دیا ہے ۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کو عام کرنے اور شرح خواندگی بڑھانے کے جھوٹے وعدے کرنے والے حکمران مقامی تعلیمی مواد پر ٹیکس لگا کر ملک کی غریب عوام کو مزید جہالت کے اندھیروں میں جھونکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جوکہ کسی دانستہ سازش کے مترادف ہے ، نجیب ہارون نے کہا کہ جب تک ماضی کے حکمرانوں سے لوٹ مار کا حساب نہ لے کر آگے چلوکی پالیسی ترک نہیں کی جائے گی ملک کی ترقی ممکن نہیں ۔
لوٹ مار اور کرپشن کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے عوام پر نئے ٹیکس لگانا مرے ہوئے کو مارنے کے مترادف ہے ، عوام کو ایسے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انھوں نے کہا کہ آج پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی کی ضرورت ہے مگر لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے بجائے صرف عوام کو پیس کر خزانہ بھرنے کا عمل اور تعلیمی مواد پر ٹیکس شرمناک عمل ہے جس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا،دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی ثمر علی خان ، حفیظ الدین اور خرم شیر زمان نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالہا سال سے انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم سماجی کارکن ملک کا قومی اثاثہ ہیں اور 18کروڑ عوام جلد صحت یابی اور درازی عمری کے لیے دعا گو ہیں۔