سہراب گوٹھ 2گروپوں میں تصادم ایک شخص ہلاک3زخمی
جنازے کے شرکا سپر ہائی وے قبرستان جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،ہنگامہ آرائی کے باعث ٹریفک معطل
سہراب گوٹھ پرمسلح گروپوں میں تصادم کے بعدپولیس اہلکار چوکس کھڑے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بحال کرا دی گئی ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس
سپر ہائی وے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔
جنازے کے شرکا جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ، ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں سپر ہائی وے میدان جنگ بن گیا ، تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹائون کے علاقے سپر ہائی وے پر گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جنازے کے شرکا سپر ہائی وے پر واقع قبرستان جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے بعد دوسرے گروپ نے ہوائی فائرنگ شروع کردی،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سپر ہائی وے میدان جنگ بن گیا ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ آصف ولد مشتاق ہلاک جبکہ 30 سالہ اسماعیل ولد گل ریز ، 28 سالہ صادق شاہ ولد سعید شاہ اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگیا،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد انھیں جناح اسپتال لے جایا گیا ، نامعلوم زخمی شخص نجی اسپتال سے ہی طبی امداد کے بعد گھر کو روانہ ہوگیا ، سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کے دوران نامعلوم افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور ٹائر بھی نذر آتش کیے جس سے ٹریفک معطل ہوگیا ، ہلاک کیے جانے والے شخص کے لواحقین لاش کے ہمراہ دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے ، ہنگامہ آرائی کی وجہ سے سپر ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا ، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ خالد خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس و رینجرز نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 15 افراد کو گرفتار کرکے متعدد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ، انھوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔