پاکستان نئے قرضے کیلیے اعداد و شمار کا تضاد دور کرے آئی ایم ایف

مالیاتی خسارہ کم کیاجائے،بچت اسکیموں کی تعریف،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک کی کارکردگی پر تحفظات

جائزہ مشن نے4جولائی تک قیام بڑھادیا،بجلی6روپے یونٹ مہنگی،آرجی ایس ٹی کے نفاذپرزوردیا،ذرائع،پاکستان 28جون کوقسط دیگا فوٹو: فائل

آئی ایم ایف جائزہ مشن نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان نیا قرض لیناچاہتا ہے تواعدادوشمار اورورکنگ میں پائے جانے والے خلاء کو دورکرناہوگا۔

تاہم آئی ایم ایف نے قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کرنے کوسراہتے ہوئے اعتراف کیاہے کہ قومی بچت کی اسکیموں میں ہدف سے زیادہ سرمایہ کاری نے ملک کو بیل آئوٹ کیاہے۔ سرکلرڈیبٹ کا مسئلہ حل کرنے اوربجلی پر دی جانیوالی سبسڈیز کے خاتمے اورمستقل حل کیلیے حکمت عملی طے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پاکستان اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے مذاکرات میں شریک وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس،، کوبتایاکہ آئی ایم ایف نے قومی بچت کے علاوہ تمام اداروں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قراردیاہے۔ سب سے زیادہ ناراضی کااظہارایف بی آرکی کارکردگی اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے پالیسی ریٹ میں کی جانے والی کمی پر کیاگیاہے۔




ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی طرف سے تیاری نہ ہونے پرآئی ایم ایف مشن نے اپنے تحفظات سیکریٹری خزانہ کے ذریعے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارتک پہنچادیئے ہیں اور واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف سے پروگرام چاہتا ہے تو اس کیلیے ضروری ہے کہ اعدادوشمار اور ورکنگ میں پایا جانے والا خلاء دور کیا جائے اور ریونیو بڑھانے،مالیاتی خسارہ کم کرنے،جی ڈی پی کی شرح بڑھانے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے سمیت دیگر اقتصادی اہداف کے حصُول کیلئے آئی ایم ایف کو اگلے تین سال کی پروجیکشن دی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو نیا پروگرام دیاگیا تو وہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام ہوگا جسکی رقم سہہ ماہی بنیادوں پر قسطوں میں پاکستان کو ادا کی جائیگی ۔

جبکہ پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو دوبارہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضہ دے تاہم اس بارے پالیسی سطح کے مذاکرات میں واضح ہوسکے گاکہ کس پروگرام کے تحت قرض لینا ہے۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان نئے قرضے کیلئے بھی 28 جون کو مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پربجلی فی یونٹ چھ روپے مہنگی کرنے اور ریفارمڈ جی ایس ٹی کو نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story