مون سون کی بارشوں کاآغاز 29 جون سے ہونے کاامکان

سندھ اورپنجاب میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونگیں،سلسلہ ستمبرتک جاری رہے گا

دوتین دن میں اسلام آباد،راولپنڈی اورسرگودھامیں بارشوں کاامکان ہے،محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

LONDON:
ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات عارف محمودنے کہاہے کہ مون سون کی بارشوںکا آغاز29جون سے ہونے کاامکان ہے اوریہ سلسلہ ستمبرتک جاری رہے گا۔

منگل کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاجولائی کے آغازمیں بارشیں کم ہوسکتی ہیں،دوران مون سون میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی جبکہ اگست کے دوران ملک کے وسطی علاقوں میں زیادہ بارشوں کاامکان ہے،ستمبرمیں سندھ اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔




ڈی جی موسمیات عارف محمود نے بتایا کہ آئندہ دو تین دنوں میں اسلام آباد،راولپنڈی اورسرگودھامیں بھی بارشوں کاامکان ہے جبکہ مون سون کا باعث بننے والا کمزورسسٹم کشمیراوربالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔لاہور اورگوجرانوالہ ڈویژن میں بھی تیز بارشیں ہونگی۔ ڈی جی موسمیات نے بتایا کہ مالاکنڈ اور قرب و جوار کے علاقوں میں بھی شدیداورتیزبارشوں کاامکان ہے۔
Load Next Story