رمضان پیکیج پنجاب میں آٹا 5روپے فی کلو سستا ملے گا
اتوار بازار میں آٹے کا تھیلا100روپے اوپن مارکیٹ میں60 روپے سستا ہو گا،قیمت بالترتیب 630روپے,670 روپے مقرر کرنیکی سفارش
اتوار بازار میں آٹے کا تھیلا 100روپے اوپن مارکیٹ میں60 روپے سستا ہو گا، قیمت بالترتیب 630 روپے اور 670 روپے مقرر کرنیکی سفارش فوٹو: فائل
حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو رمضان بازاروں میں موجودہ قیمت سے100 روپے فی تھیلا جبکہ اوپن مارکیٹ میں60 روپے فی تھیلا سستی قیمت پر آٹے کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے مجموعی طور پر حکومت3 ارب19 کروڑ روپے کی سبسڈی برداشت کریگی ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ خوراک پنجاب نے رمضان پیکیج کی حتمی منظوری کیلیے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے مشاورت کیساتھ رمضان بازاروں میں بیس کلو تھیلے کی قیمت 630 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 670 روپے فی تھیلا مقرر کرنیکی سفارش وزیر اعلی کو کی ہے
۔ اس مرتبہ اوپن مارکیٹ اور رمضان بازار کی قیمت میں کسی بڑے فرق کی بجائے محض40 روپے فی تھیلا کا فرق رکھا گیا ہے تا کہ کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی نہ کی جا سکے ۔رمضان بازار اور اوپن مارکیٹ کے تھیلوں کا رنگ مختلف ہوگا جبکہ رمضان بازاروں میں ماضی کی نسبت زیادہ سپلائی دی جائیگی۔ رمضان پیکیج کیلیے محکمہ خوراک نے ساڑھے 3لاکھ ٹن گندم سبسڈائزڈ قیمت پر فلورملز کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔