سجاول سے کراچی آنے والی 2 طالبات پراسرار طور پر لاپتہ
دونوںلڑکیاں اسکول کی انتظامیہ کے ساتھ شہرآئی تھیں،مقدمہ درج کر لیا، پولیس
ثنا اور نائلہ کو پارک سے اغوا کیا گیا، جانوں کو خطرہ ہے، بازیاب کرایا جائے، اہلخانہ۔ فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
سجاول سے کراچی پکنک منانے آنے والی 2 طالبات پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔
سجاول میں واقع ہائی اسکول دڑو کی انتظامیہ کی جانب سے 95 طالبات کو پکنک کے لیے اتوار کو کراچی میں واقع ایک پارک لایا گیا تھا جہاں سیر و تفریحی کے دوران 2 طالبات پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں ،گلستان جوہر تھانے کے ڈیوٹی آفیسر محمود نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کے نام ثنا میمن اور نائلہ ہیں۔
پولیس نے ثنا میمن کے والد عبداللہ میمن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 479/18 بجرم دفعہ 365-B/34 کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے کردی ہے جو لڑکیوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
لاپتہ طالبات کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو آلہ دین پارک سے اغوا کیا گیا جن کی جانوں کو خطرہ ہے، انھوں نے حکومت اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے دونوں طالبات کی فوری بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔