جیل حکام کا مجرم شاہ رخ جتوئی کو عدالت لانے سے صاف انکار
محکمہ داخلہ نے پہلے ہی شاہ رخ جتوئی کی نقل و حرکت پر پابند عائد کی ہوئی ہے،جیل حکام کا موقف
محکمہ داخلہ نے پہلے ہی شاہ رخ جتوئی کی نقل و حرکت پر پابند عائد کی ہوئی ہے،جیل حکام کا موقف۔ فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے سزائے موت کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو مجرم شارخ جتوئی کی بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ہوئی، مجرم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے جیل حکام نے انکار کردیا۔
جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ مجرم شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل منتقل کردیا ہے مجرم شاہ رخ جتوئی ملیر جیل سے سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ہے، مجرم سینٹرل جیل میں پابند سلاسل ہے عدالت میں پیش نہیں کرسکتے، محکمہ داخلہ نے پہلے ہی مجرم شاہ رخ جتوئی کی نقل و حرکت پر پابند عائد کی ہوئی ہے، مجرم شارخ جتوئی شاہ زیب قتل کیس میں سزا یافتہ ہے، عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے مجرم شاہ رخ جتوئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر مجرم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق مجرم شاہ رخ جتوئی نے 27 دسمبر کو شاہ زیب کو قتل کیا تھا، ملزم قتل کے بعد جعل سازی اور دھوکا دہی کے ذریعے بیرون ملک فرار ہوا تھا۔