بگڑے امیر زادے کبھی گاڑیوں اور کبھی اسلحے سے شہریوں کی جان لینے لگے

ساحل سمندر سی ویو پر 2 افراد کو کچل کر ہلاک کرنے والے کم عمر کار سوار ڈرائیور کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سوار پر چڑھا دی تھی، حادثے کے وقت گاڑی 120 کی رفتار سے چلا رہا تھا، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس

مقامی عدالت نے سی ویو پر گاڑی میں سوار کم عمر ڈرائیور کے خلاف 2 افراد کو کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے میں 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔


جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو کم عمر کار سوار عبد المعیز کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ سی ویو پر گاڑی میں سوار کم عمر ڈرائیور نے 2 افراد کو کچل کر ہلاک کردیا تھا، ہونڈا سوک پر سوار ایک کم عمر ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سوار پر چڑھا دی تھی، حادثے کے وقت گاڑی 120 کی رفتار سے چلا رہا تھا، پوش علاقوں میں بگڑے امیر زادوں کی گاڑیوں کی ٹکر سے عام شہریوں کا زخمی اور ہلاک ہونا معمول بن گیا ہے۔

عدالت نے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ڈرائیور کی عمر کاتعین کرنے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story