مچھلی کا تیل اندھے پن کو روکنے کے میں معاون
مچھلی کا تیل کئی بیماریوں کے لیے مزاحمت کا باعث ہوتا ہے،ماہرین۔
لمبی مچھلی کے تیل کے مضر اثرات کہیں بھی سامنے نہیں آئے ،ماہرین۔ فوٹو: ایکسپریس
برطانوی سائنس دانوں کی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مچھلی کے تیل کا مناسب استعمال اندھے پن کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔ برطانوی انسٹی ٹیوٹ ہیلتھ سائنسز کی ٹیم کے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھلی کا تیل جہاں دل کی بیماریوں اور جوڑوں کے دل کے لیے مفید ہے وہاں اس کی افادیت اندھے پن کے مرض کو روکنے میں انتہائی اہم ہے ۔
لمبی مچھلی کے تیل سے بنائی جانیوالی خوراک سے اندھے پن کی بیماری کو انتہائی موثر انداز میں روکا جاسکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک کی تمام ریسرچ میں مچھلی کے تیل کے مضر اثرات کہیں بھی سامنے نہیں آئے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی سے الرجی کا معاملہ بھی ایک مخصوص قسم کی مچھلی تک محدود ہے زائد المعیاد مچھلی کا استعمال بھی نقصان کا سبب ہوسکتاہے مگر تندرست اور تازہ مچھلی کے تیل ک خوراک کا حصہ بنانے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے ۔ماہرین نے بتایا ہے کہ مچھلی کا تیل کئی بیماریوں کے لیے مزاحمت کا باعث ہوتا ہے ۔