کرناٹک میں ریپڈ ایکشن فورس کی مزید 6 کمپنیاں تعینات
متعلقہ حکام کواس سلسلہ میں ضروری اقدامات کےحوالےسےمرکزی حکومت سے رابطہ کرنے کےاحکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
اقدام مسلمانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی سے روکنے کے لیے کیا گیا، فوٹو فائل
KARACHI:
بھارتی ریاست کرناٹک سے مسلمانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی سے روکنے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس کی مزید 6 کمپنیاں فسادات سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کردی گئیں۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ آراشوک کے مطابق ریاستی حکومت ایک ساتھ بڑی تعداد میں ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس بھیجنے پر10 دن تک پابندی عائد کرنے پربھی غور کررہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کے حوالے سے مرکزی حکومت سے رابطہ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ بھارتی ذرایع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آسام، کرناٹک اور دیگر ہمسایہ ریاستوں میں مختلف کیمونٹیز کے درمیان فسادات کے حوالے سے افواہیں پھیلانے میں موبائل فون کی ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس جیسی سروسز کو استعمال کیا جارہا ہے۔