قازقستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 9 دہشتگرد ہلاک

دہشتگرداس وقت ہلاک ہوئے جب سیکیورٹی فورسز ان کو گرفتارکرنے کے لیے کارروائی میں مصروف تھی،سرکاری نیوز ایجنسی۔

الماتے کے نواح میںملزموں نے گرفتاری کے لیے آنیوالی فورسز پر فائرنگ کردی. فوٹو: فائل

KARACHI:
قازقستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 مشتبہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔


سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دہشتگرد اس وقت ہلاک ہوئے جب سیکیورٹی فورسز ان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی میں مصروف تھی کہ دہشتگردوں نے ان پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ سیکیورٹی فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔ سرکاری حکام کے مطابق دارالحکومت الماتے کے نواح میں کارروائی شروع کرنے سے پہلے علاقے کو شہریوں سے خالی کرا لیا گیا تھا۔
Load Next Story