ٹیکس نیٹ کی توسیع کیلیے کوششیں شروع کردیں ایف بی آر

نئے ٹیکس دہند گان کی نشاندہی کیلیے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کو استعمال کیا جائے گا، بیان

نئے ٹیکس دہند گان کی نشاندہی کیلیے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کو استعمال کیا جائے گا، بیان فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی بھرپور کوششوں کا آغاز کر دیا اس ضمن میں تفصیلی عملدرآمد پلان کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔

بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہند گان کی نشاندہی کے لیے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا، نئے ٹیکس دہندگان کی شمولیت سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی، اس مقصد کے لیے ڈیٹا ویئر ہاؤس کو مختلف انداز میں بروئے کار لایا جائیگا، متعلقہ آر ٹی اوز کو ممکنہ ٹیکس دہندگان کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ متعلقہ ٹیکس کمشنرز پی ٹی بی نوٹیفکیشن جاری کرسکیں، تمام عمل کی مانیٹرنگ اور کنٹرول خود کار نظام پر مبنی ہوگا۔




ایف بی آر نے ٹیکس دھند گان کی سہولت کیلیے کال سینٹر فیسلیٹی کو بھی اپ گریڈ کیا ہے، موثر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے لیے تھرڈ پارٹی سروسز بشمول صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ روابط بھی قائم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ بی ٹی بی پلان کے لیے انفورسمنٹ میکنزم کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔
Load Next Story