صومالیہ کینیائی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 73جنگجو ہلاک

صومالیہ میں کینیائی فوج نے73الشباب عسکریت پسندوںکوہلاک کرکےان سےبھاری مقدارمیںاسلحہ برآمد کر لیا۔دفاعی فورسز کےترجمان.

سول وار کا کوئی ارادہ نہیں،دو کینیائی فوجی بھی مارے گئے،ترجمان وزارت دفاع۔ فوٹو: رائٹرز

لاہور:
صومالیہ میں کینیائی فوج نے 73الشباب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں کینیائی دفاعی فورسز کے ترجمان میجر ایما نوتیل شیر شائیرنے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صومالیہ کے علاقے فافاہدون میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 73الشباب عسکریت پسند جب کہ دو کینیائی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثناء کینیائی وزارت دفاع کے ترجمان بونگیتا اونجیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ صومالیہ میں خصوصی طورپر الشباب عسکریت پسندوں سے نمٹنا ہے جب کہ وہاں ہمارا سول وار کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
Load Next Story