شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کیلیے الگ لین تیار

شارع فیصل پر ہیلمٹ کے بغیرموٹر سائیکل چلانے والے کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی، کراچی پولیس چیف

شارع فیصل پر ہیلمٹ کے بغیرموٹر سائیکل چلانے والے کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی، کراچی پولیس چیف۔ فوٹو: ایکسپریس

شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کیلیے الگ لین بنادی گئی۔

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میٹرول پول ٹریفک سیکشن پر ٹریفک انفورسمنٹ یونٹ کے قیام کے موقع پر کہا کہ شارع فیصل پر موٹر سائیکلوں کی الگ لین بنادی گئی ہے لہٰذا ایک ہفتے کے لیے نرمی برتی جائے گی اس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


انھوں نے کہا کہ شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کر لی جائیں گی، ٹریفک انفورسمنٹ یونٹ میں 14 گاڑیاں اور 14 موٹر سائیکل ہیں، یہ یونٹ صرف شارع فیصل پر دو شفٹوں میں کام کرے گا۔

علاوہ ازیں امیر شیخ نے بتایا کہ قائد آباد بم دھماکے کے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں۔
Load Next Story