حکم عدولی پرسابق ایس ایچ او ڈیفنس کی گرفتاری کا حکم
عدالتی حکم عدولی پر ایس ایس پی کے توسط سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور گرفتار کرکے کورٹ میں ہیش کرنے کا حکم دیا۔
ڈرگ انسپکٹر کو عدالتی حکم عدولی پر شوکاز نوٹس جاری،جواب طلب کرلیاگیا۔ فوٹو: فائل
PESHAWAR:
ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق ممبران ڈاکٹر جاوید بخاری اور ڈاکٹر نگہت قادری نے عدالتی حکم عدولی پر تھانہ ڈیفنس کے سابق ایس ایچ او اسلم خاکوانی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، استغاثہ کے مطابق 28جولائی2011کو تھانہ ڈیفنس اور محکمہ صحت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس کے علاقے میں واقع جعلی ادویہ ساز کمپنی میں چھاپی مار کر جعلی ادویہ اور مشینری برآمد کرکے کمپنی کے مالک آفتاب جعفری اور اسکے بیٹے یحیٰ آفتاب جعفری کو گرفتار کیا تھا۔
ملزمان کے مقدمے میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں تاہم مذکورہ پولیس افسر کے بیان قلمبند نہ کرانے پر مقدمہ التوا کا شکار ہے، کورٹ نے متعدد بار نوٹس جاری کیے اور گواہی کیلیے طلب کیا تھا لیکن مذکورہ پولیس افسر نے کورٹ میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا پولیس کے انکار اور عدالتی حکم عدولی پر ایس ایس پی کے توسط سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور گرفتار کرکے کورٹ میں ہیش کرنے کا حکم دیا۔