روٹ لگاتار آٹھویں بار ٹاس جیت گئے سکے کو چیک کریں ایشون کا مذاق
ایشون نے ازرائے مذاق میچ ریفریز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ٹاس کے سکے کو چیک کریں۔
ایشون نے ازرائے مذاق میچ ریفریز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ٹاس کے سکے کو چیک کریں۔ فوٹو فائل
انگلش کپتان جوئے روٹ کے لگاتار آٹھویں بار بھارت کیخلاف ٹاس جیتنے پر ازرائے مذاق بھارتی اسپنر ایشون نے ٹاس کا سکہ چیک کرنے کی گزارش کر ڈالی۔
بھارتی اسپنر ایشون نے جمعے کو سری لنکا اور انگلینڈ کا ٹیسٹ ٹی وی پر دیکھا، جوئے روٹ ابتدائی 2 میچز کی طرح تیسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیت گئے اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ایشون نے سوشل میڈیا پر جوئے روٹ کی قسمت کو سراہتے ہوئے ازرائے مذاق میچ ریفریز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ٹاس کے سکے کو چیک کریں۔
واضح رہے کہ سری لنکا سے مقابلوں سے قبل بھارت کیخلاف بھی سیریز کے تمام پانچویں ٹیسٹ میں ٹاس کا سکہ انگلش کپتان کے حق میں گرا تھا، یہ سیریز انگلینڈ نے 4-1 سے اپنے نام کی تھی، بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے ، اس کی میزبان سے چار ٹیسٹ کی سیریز 6 دسمبر کو شروع ہوگی،اسپنر روی چندرن ایشون سردست گھر پر ہی ہیں۔