کراچی حملے میں شہید باپ بیٹا کپڑے کے تاجر تھے
نیازاحمد اور ظاہر شاہ کیماڑی کے رہائشی تھے، آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا۔
جمعرات کو بذریعہ بس کوئٹہ سے کراچی پہنچے، جمعے کو ویزہ لینے گئے تھے۔ فوٹو: فائل
چین کے قونصل خانے پر حملے میں شہید ہونے والے باپ بیٹا کپڑے کی تجارت کرتے تھے۔
چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید ہونے والے نیاز احمد اور اس کا بیٹا ظاہر شاہ کیماڑی کے رہائشی تھے جبکہ ان کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا ، دونوں کی تدفین کوئٹہ میں کی جائے گی۔
ان کے ایک رشتے دار شمس نے بتایا کہ نیاز احمد کے4 بیٹے اور 7 بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک بیٹا ظاہر شاہ ان کے ساتھ ہی جاں بحق ہوگیا۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹا جمعرات کو بذریعہ بس کوئٹہ سے کراچی پہنچے تھے، وہ چین سے کپڑے کی تجارت کرتے تھے اور ویزے کے حصول کے لیے قونصلیٹ پہنچے تھے۔