آئی ایم ایف سے معاہدے کی کوئی جلدی نہیں اسد عمر

اوورسیزپاکستانی ایک ارب ڈالراضافی بھیج چکے،قومی اسمبلی میں خطاب

اوورسیزپاکستانی ایک ارب ڈالراضافی بھیج چکے،قومی اسمبلی میں خطاب۔ فوٹو: فائل

PARIS:
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی ہمیں کوئی جلدی یا پریشانی نہیں۔

اسد عمر نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا، ہمیں کوئی جلدی یا پریشانی نہیں۔ ہم نے متبادل انتظامات کر لیے ہیں۔


وزیر خزانہ نے کہا کہ اصل یوٹرن تو قائد حزب اختلاف نے لیا ہے جنہوں نے ماضی میں بطور وزیراعلیٰ کہا تھا آصف علی زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور کھمبوں پر لٹکائیں گے۔

قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پر وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ہم چاہتے تو سیلز ٹیکس بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈال سکتے تھے مگر آئی ایم ایف کی شرائط پر فوری معاہدہ نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا نیب قوانین میں تبدیلیوں کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے احکام پر من و عن عمل کیا جائیگا۔
Load Next Story